’پاکستان، بھارت کے لیے افغانستان کا زمینی راستہ کھول سکتے ہیں‘

September 16, 2018

افغانستان میں امریکی سفیر جوہن باس نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے لیے ا فغانستان کا زمینی راستہ کھولنے کا خواہاں ہے۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نےاس معاملے پرکچھ ماہ قبل افغان ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جوہن باس کا کہنا تھا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان زمینی راستہ دوبارہ کھلنے سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مزیدکہا افغانستان میں سیاسی استحکام پاکستان کے طویل ترین مفاد میں ہے۔