’مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی‘

September 16, 2018

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کےلیے بہت محنت کی ،انہوںنے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لا کر دی۔

انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نےیہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا،جس میںانہوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔

آل رائونڈر نے مزید بتایا کہ ان کے والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سےہوئی، 1979 میں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی یعنی چچا شبیر کے ساتھ پاکستان گئے۔

انگلش کرکٹرکا کہنا تھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کےلیے گاؤں میں 2 بہنوں کو پسند کیااور والد نےتو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا ۔

معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعدوالد برمنگھم آ گئے تھے جبکہ والدہ 1980 میں برطانیہ آئیںتھیں۔