ادارہ امراض قلب کے چیف ایگزیکٹو نیب دفتر میں پیش

September 17, 2018

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر نیب کے دفتر میں پیش ہوگئے۔

نیب حکام کی جانب سے دونوں افسران سے اسپتال سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اسپتال میں 3 ہزار سے زائد افراد کو بھرتی کیا گیا ۔

چار سال قبل اسپتال میں ڈاکٹروں، نیم طبی عملے اور انتظامی افسران سمیت ملازمین کی کل تعداد 1200 تھی۔

نیب کی جانب سے امراض قلب کے افسران سے اسپتال میں تعینات افسران کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بھی سوال جواب کیے گئے ۔

واضح رہے کہ نیب نے اسپتال میں بھرتیوں، ادویات کی خریداری، بجٹ اور مشینری سے متعلق دستاویزات پہلے ہی اپنی تحویل میں لے چکا ہے۔