دیوہیکل پتنگیں اُڑاتے ہوئے سمندرکی تیز لہروں پر سرفنگ

September 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ساحلِ سمندر یا چھتوں پر کھڑے ہو کر پتنگ اُڑاناتو ایک عام بات ہے لیکن اب ترکی میں ان ماہر کائٹ سرفرز کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے دیوہیکل پتنگیں اُڑاتے ہوئے سمندرکی تند و تیز لہروں پر سرفنگ کی ۔

ترکی کے ٹاؤنAkyakaمیں ہونیوالے ان چار روزہ مقابلوں میں شرکت کے لئے پوری دنیا سے ماہر کائٹ سرفرزشرکت کے لئے پہنچے اور خوبصورت ساحل پرتند و تیز لہروں پر شاندار کرتب پیش کرتے ان نوجوانوں نے نہ تو بپھری لہروں کی پرواہ کی نہ ہی ہوا کے جکھڑوں سے خوفزدہ ہوئے ۔

اس ایڈونچر کے دوران منچلو ں نے شاندار کرتب پیش کئے اورجیت کے لئے سمندر کی تیز ہواؤں میں کائٹ سرفنگ کرتے ہوئے دلکش موسم کے مزے بھی لیتے رہے ۔