’’خود بھی عدالت کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا تھا‘‘

September 17, 2018

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی عدالت کے سامنےتمام حقائق رکھنا چاہتے تھے،قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں کے سوالات کے سامنے بے بس ہوگئے اور متعدد سوالوںکے جواب میں معذرت کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیںکر سکتا۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے کمیشن نے کام شروع کردیا ہے۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزيراعلیٰ کے وکلاء بھی انہیں لمحہ بہ لمحہ لقمے دیتے رہے، اور بتاتے رہے کہ کیا کہنا ہے، کس بارے میں بات کرنی ہے ۔

میڈیا نمائندوں نے بھی تابڑ توڑ سوالوں کے حملے جاری رکھے ،اس موقع پر میڈیا سے وزير اعلیٰ پنجاب کی بات چیت ایک پرمزاح میٹنگ میں تبدل ہوگئی۔