بولی ووڈ میں گلوکاری ایک اچھا تجربہ ہوگا ، سیلینا گومز

September 18, 2018

کراچی ( نیوز ڈیسک ) ڈزنی شو ’وِزرڈ آف ویورلی پلیس‘ سے بچپن میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں گلوکاری کرنا ایک اچھا تجربہ ہو گا ۔ بولی وڈ میں گلوکاری کرنے کے حوالے سے ایک سوال پوچھے جانے پر سیلینا گومز کا کہنا تھا کہ ابھی انہیں ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی ۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ایک اچھا تجربہ ہو گا ۔ بحیثیت گلوکارہ انہوں نے کم اینڈ گیٹ اِٹ، دی ہارٹ وانٹس واٹ اِٹ وانٹس، بیڈ لائیر، وولوز اور بیک ٹویو جیسے ہِٹ گانے دیے ۔ ماضی میں سیلینا کہہ چکی ہیں کہ وہ اداکاری کو گلوکاری پر ترجیح دیتی ہیں اور اپنے اداکاری کے پروجیکٹس میں گلوکاری کرنا پسند نہیں ۔ بحیثیت اداکار سیلینا دی گریٹسٹ شومین اور ہوتل ٹرانسِلوینیا فرینچائز کا حصہ رہی ہیں۔ اس فرینچائز کا تیسرا حصہ جولائی میں بھارت میں ریلیز کیا گیا تھا۔