اداکار ابھیشیک بچن نے فلموں سے 2 سال تک کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد فلم ’من مرضیاں‘سے بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے لیکن وہ ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے ۔
جمعے کو ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی فلم ’من مرضیاں‘ ریلیز ہوئی تھی ۔
فلم سے ابھیشیک بچن کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں ، تاہم 30 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم توقع کے برعکس شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق فلم ’من مرضیاں‘ ریلیز کے پہلے روز صرف 3 کروڑ 52 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ، جب کہ دوسرے روز 5 کروڑ 11 لاکھ کا بزنس کر سکی ۔
لہٰذا فلم کے بزنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اوسط درجےکی فلم قرار دیا جا سکتا ہے ۔
دوسری جانب اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں سے 2 سال کا بریک اس لیے نہیں لیا تھا کہ انہیں کام ملنا بند ہو گیا تھا بلکہ وہ صرف اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں تھے ۔