ویرات کوہلی راجیو گاندھی ایوارڈکیلئے نامزد

September 18, 2018

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ملک کے سب سے بڑے سپورٹنگ ایوراڈ راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ وہ اس سے قبل پدما شری ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں ،کئی دیگر اسپورٹس شخصیات کو ارجنا ایوارڈز کے لئے چنا گیا ہے۔