ایک شخص کی لاش ملی، ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ،ایک شخص کی لاش ملی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی امریکن ایمبیسی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت30سالہ فہد جبکہ زخمی کی شناخت 21سالہ حسین ولد فیض کے نام سے ہوئی، کلفٹن بخاری سنگل کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 25 سالہ عامر ، زخمی کی شناخت 26 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہےدریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے خداکی بستی کے قریب سے گزرنے والی ندی سے دو روز پرانی 35 سالہ شخص کی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواءکے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور لاش ندی میں پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ندی سوکھی ہوئی ہے اور لاش پرانی ہونے کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے جو شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے ۔