انجمن نوجوانان اسلام کے تحت محرم کی محفل

September 18, 2018

کراچی(پ ر) انجمن نوجوانان اسلام کے تحت نورانی مسجد گارڈن ویسٹ میں عشرہ محرم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے اے این آئی کےجنرل سیکریٹری عبدالواحید یونس نے کہا کہ امام عالی مقام کے قافلے میں شامل ہر فرد بے مثال وبے مثال تھا ۔جنہوں نے دین کی بقاء اور نواسہ رسول کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کے باعث لاکھوں طوفانوں کے باجوود دین حق کا پرچم بلند وبالا ہے ۔