صنعت زار کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے

September 18, 2018

ملتان( لیڈی رپورٹر) صنعت زار ملتان کواپ گریڈ کرنے کیلئےاقدامات شروع کردیئے گئے ہیں، بیوٹیشن کورسز کی کلاسز میں نیا فرنیچر فراہم کردیا گیا جبکہ ادارہ میں 2 نئی سلائی مشینیں اور کمپیوٹرز کلاسز کے لئے 3 نئے کمپوٹرز بھی مہیا کئے گئے ہیں،منیجر صنعت زار کا کہنا ہے کہ صنعت زار میں کمپیوٹر ،بیوٹیشن اور دستکاری کلاسزمیں خواتین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہےجس کے باعث کلاس کے لئے نئی چیزیں منگوائی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ صنعت زار ملتان خواتین کو ہنرمند بنانے میں کوشاں ہے،بچیاں ان اداروں سے تربیتی کورسز مکمل کرنے کے بعد برسرروزگار ہیں اور اپنے خاندان کی کفالت بھی کررہی ہیں، صنعت زار میں مزید ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں گے۔