ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین سمیت مختلف عہدیدار آئندہ ماہ ریٹائر ہوجائیں گے

September 18, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین سمیت مختلف عہدیدار آئندہ ماہ ریٹائر ہوجائیں گے، یونین عہدیداروں اور سی بی اے یونین کےکارکنوں نے سابق ایڈیشنل ریجنل سیکرٹری عاطف خان کو ریجنل چیئرمین کیلئے موزوں ترین امیدوار قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عاطف خان میں قائدانہ صلاحیتیں اور ملازمین کی خدمت کا جذبہ موجود ہے، نوجوان، باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور ملازمین کے پسندیدہ ترین امیدوار کی حیثیت سے عاطف خان اولین ترجیح ہوں گے۔