اسیران اسلام کانفرنس کی کامیابی یقینی ہے، محمد شفیع ابدالی

September 18, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی عاشق علامہ یونٹ کے صدر محمد شفیع ابدالی جنرل سیکرٹری بسم اللہ، علی احمد، مبارک شاہ، ظاہر شاہ، عنایت اللہ حقیار ودیگر نے کہا کہ جی ٹی آئی نظریاتی پاکستان کے تمام دینی اور عصری اداروں کے طلباء کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم کی فعالیت کیلئے کارکنوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ان کی محنت سے آج ہمارا کارروان نہ ختم کرنے والا تحریک بن گیا ہے اسیران اسلام کانفرنس ایک تاریخی اہمیت کی حامل ہے کانفرنس سے اکابرین خطاب کریں گے۔