فغان مہاجرین ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘احمد خان

September 18, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے افغانو ں اور بنگالیوں کو ملکی شہریت دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اے کیو ایم کا روز اول سے یہی مطالبہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی یافتہ اور مہذب ممالک میں چند سال رہائش پر غیر ملکیوں کو شہریت دیتی جاتی ہے جبکہ افغان مہاجرین تو40برسوں سے یہاں زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ افغان مہاجرین بوجھ نہیں بلکہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایک جماعت نے افغان مہاجرین کے انخلا کے نام پر سیاست چمکائی اور چھ نکاتی ایجنڈے میں یہ مطالبہ بھی شامل کیا۔