لائن لاسز کنٹرول کرنے کیلئے بجلی چوری کا خاتمہ کرنا ہو گا، آئیسکو چیف

September 18, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ فیلڈ افسران اپنے اپنے دائرہ کار میں لائن لاسز کم کرنے کیلئے فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں ، لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کا موثرٔ حل آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ہے جس کیلئے ہر کسی کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر بھر پور کوششیں کرنی ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار آئیسکو چیف نے راولپنڈی سرکل میں آئیسکو کے آپریشن سرکلز بشمول اسلام آباد ، راولپنڈی اور اٹک سرکل کی ماہانہ کارکردگی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ آئیسکو چیف کو بتایا گیا کہ اگست کےدوران سرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین سے واجبات کی وصولی کا تناسب بہترین رہا۔