پیرول مدت ختم، نوازشریف، مریم اور کیپٹن(ر) صفدراڈیالہ جیل منتقل

September 18, 2018

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تینوں افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت کل سہہ پہر 4 بجے ختم ہوا،تینوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی پہنچایا گیا،شہباز شریف بھی راولپنڈی تک نواز شریف کے ساتھ گئے ، نواز شریف اور ان کی فیملی نے پیرول کی توسیع کیلئے کوئی درخواست نہیں دی جیل انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی لے جایا گیا،دوسری جانب اسلام آباد میں نواز شریف اور مریم نواز کے لیےخصوصی اسکواڈ بے نظیر ایئرپورٹ پہنچا جو انہیں سیکیورٹی دیتے ہوئے اڈیالہ جیل تک ساتھ لے گیا،اڈیالہ جیل کے تین افسران بھی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ تھے جب کہ شہباز شریف بھی راولپنڈی تک نواز شریف کے ساتھ گئے سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل جانے سے قبل والدہ سے بھی ملاقات کی۔