ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ فنڈ کے تحت منظور ہونیوالے منصوبوں کے نتائج مرتب ہونا شروع

September 18, 2018

لاہور(خبر نگار) اعلٰی تعلیمی کمیشن کے منصوبے ’ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ فنڈ‘ کے تحت منظور ہونے والے اور فنڈزدیے جانے والے منصوبوں کے نتائج مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ فنڈ کے تحت اب تک 126منصوبے فنڈنگ کے لئے منظور کیے جا چکے ہیں۔ مالی سال 2016-17میں منظور کیے جانے والے منصوبے عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور اپنے طے شدہ اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اِن منصوبوں میں سے ایک منصوبہ جس کامقصد بائیوماس راکھ کو کمرشلائزیشن کے قابل پراڈکٹ بنانا ہے نے بنیادی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔