امریکا: فلورینس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد31 ہوگئی

September 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں طوفان فلورینس اپنے پیچھے تباہی کے آثار چھوڑ گیا۔ طوفان کے باعث امریکا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد31 ہوگئی ہے۔

شدید بارشوں کے بعد امریکی مشرقی ساحلی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق فلورینس متاثرہ ریاستوں میں تیز بارش برسا سکتا ہے۔

طوفان ابھی فلاڈیلفیا کے مغرب میں 420 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا میں ساڑھے چار لاکھ گھروں اور دفاتر کی بجلی اب بھی منقطع ہے۔ امریکی صدر نے رواں ہفتے متاثرہ ریاستوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔