محرم الحرام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے،مولانا کاظم نقوی

September 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سولجربازار میں محرم الحرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کاظم نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑنے اسلام کی سربلندی اور اس کی بقاء کے لئے کربلا کے میدان میں جوعظیم قربانی دی، اسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا،حق و صداقت کی راہ میں حضرت امام حسینؑ کی قربانی عظیم ترین قربانی ہے جو تمام زمانوں پر حاوی ہے،محرم الحرم ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہےاورہمیں چاہئے کہ ہم دین کے لئے دی جانے والی عظیم قربانی کو یاد رکھیں۔