ثروت حسین کاظمی انتقال کر گئے، تدفین آج ہوگی

September 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے سابق رہنما ثروت حسین کاظمی انتقال کر گئے۔ یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی کے مطابق ثروت حسین کا انتقال منگل کو کوئٹہ میں ہوا، ان کی میت بدھ کو کراچی لائی جائے گی اور اسی روز ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔ دریں اثناء ایک تعزیتی بیان میں منظور رضی نے مرحوم کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔