محرم کے سلسلے میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت صفائی کے انتظامات

September 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید احمد مینگیجوکی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے اطراف و راستوں کی صفائی ستھرائی و چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں پلان کے مطابق حکمت عملی مرتب دے کر کام کا آغاز کر دیا گیا تھا جبکہ ضلع ملیر، غربی، شرقی اور جنوبی کی متعدد امام بارگاہوں کے اطراف اور مجالس و جلوس کے راستوں کو کلئیر کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ جلوس کے راستوں پر سینیٹری عملہ مسلسل صفائی کے لئے تعینات رہے گا۔