بھتیجے کا انتقال : اظہر محمودوطن لوٹ گئے

September 19, 2018

دبئی (نمائندہ خصوصی) بولنگ کوچ اظہر محمودبھتیجے کے انتقال کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے ہیں۔ وہ تدفین میں شرکت کے بعد ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستانی ٹیم نے اظہر محمود سے ان کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ قومی ٹیم پاک بھارت میچ کیلیے دبئی میں موجود ہے، جہاں اظہر محمود کو اپنے بھتیجے کی وفات کی اطلاع ملی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اظہرآئندہ ایک دو روز میں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔