اوگی ، تورغر میں اکازئی قوم کی لشکرکشی گوجربرادری کے 2مکان جلا دیئے

September 19, 2018

اوگی(نامہ نگار)تورغرکے علاقہ میں قوم اکازئی اورگوجربرادری میں اراضی کے ملکیتی تنازعہ اکازئی لشکرنے بیرن گائوں میں گوجربرادری کے دومکان نذرآتش کردئیے،شدیدکشیدگی کے سبب پولیس علاقہ میں پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتورغرکے علاقہ اکازئی میں قوم اکازئی اورگوجربرادری میں ہزاروں کنال اراضی کی ملکیت کے تنازعے نے ایک بارپھرشدت اختیارکرلی اوراکازئی لشکرنے گوجربرادری کے گائوں بیرن میں دومکانوں کوآگ لگادی جس سے سامان جل کرخاکسترہوگیا،تورغرپی کے35سے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سردارشہزادحیدرنے میڈیاسے گفتگومیں تورغرانتظامیہ کے طرزعمل کی مذمت کی اورکہاکہ ہم غریب لوگ ہیں،صدیوں سے تورغر میں آباداورہمارے آباءواجدادکی یہاں قبریں ہیں،باہرسے نہیں آئے،لیکن اراضی کے مسئلے پرخواہ خواہ ہمیں تنگ کیاجارہاہے۔