کراچی، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا پھر آغاز، مستثنیٰ علاقوں کو بھی نہ بخشا

September 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے شہر میں ایک مرتبہ پھر غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کا آغاز کردیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی بند ہونے پر شہریوں نے کے الیکٹرک کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہاکہ دن میں چار اور چھ گھنٹے تک مجموعی طور پر بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک نے صارفین کو ٹیلی فون کے ذریعے مسیج کرنا بھی چھوڑ دیا ہے اور شکایتی مرکز فون کرنے پر فیڈر ٹرپنگ یا علاقے میں مرمتی کام کا بہانہ کرلیا جاتا ہے جن علاقوں سے بجلی زیادہ بند ہونے کی اطلات ملیں ان میں کورنگی نمبر5 ، ایف بی ایریا بلاک 10، فیڈرل بی ایریا ، عزیزآباد بلاک2، بلاک3 ،نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی، حضرت سلمان فاری سوسائٹی شاہ فیصل کالونی ، ماڈل کالونی ، گلستان کالونی، قائدآباد ، سمیت شہر کے دیگر علاقے شامل تھے شہریوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔