آزادکشمیر میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اصولی فیصلہ

September 19, 2018

مظفرآباد (نامہ نگار)آزادکشمیر میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بہت جلد باقاعدہ اعلان کرینگے ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آزادکشمیر میں طلبہ یونیز کو بحال کرنا چاہتے ہیں مگر اس کیلئے ایک معیار بنایا جائے گا اور یونین کی حدود و قیود مقرر کی جائیں گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے حتمی فیصلہ کر لیا اور مشاورت کے بعد طریقہ کار طے ہو گیا تو آزادکشمیر یونیورسٹی یا کالج کی کسی بڑی تقریب میں اس کا باقاعدہ اعلان خود کریں گے ۔