15 سال اغیار کے ہاتھوں استعمال ہونے پر افسوس ہے،فراری کمانڈر

September 19, 2018

کوئٹہ ( آن لائن) قومی دھارے میں شامل ہونیوالے فراری کمانڈر کوپانچ لاکھ ،سب کمانڈر کو ڈھائی لاکھ جبکہ دوسرے فراریوں کو ایک ، ایک لاکھ روپے دیئے گئے فراریوں کی ہتھیار ڈالنے کی تقریب صوبائی اسمبلی کی سبزہ زار میں ہوئی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر فلک شیر نے کہا ہے کہ پندرہ سال اغیار کے ہاتھوں میں استعمال ہونے پر آج مجھے افسوس ہے پہاڑوں سے اترے تو بلوچستان کی حکومت نے ہمیں پیار سے گلے لگایا قومی دھارے میں شامل ہونے کے بعد آج میں اپنے اہل خانہ کیساتھ سکون کی زندگی گزار رہا ہوں میں باقی دوست جو پہاڑوں پر بیٹھے ہیں ان سے یہی کہونگا کہ وہ بھی اغیار کے ہاتھوں میں استعمال ہونے کے بجائے قومی دھارے میں شامل ہو کر باعزت شہری بنیں۔