ڈبل سواری پر مزید 37افرادگرفتار

September 19, 2018

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کے مرتکب 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے اور موٹرسائیکلوں کی دہشت گردی میں ممکنہ طور پر استعمال کئے جانے کے اندیشہ کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل پرڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی مگر شہریوں کو قانون شکنی سے نہیں روکا جاسکا۔