ورون کا چیلنج پوراکرنے میں اکشے ناکام

September 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نوجوان اداکار ورون دھون کا چیلنج پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔

ورون دھون ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار کیا ہے۔

فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے ورون دھون اور انوشکا شرما نے باقاعدہ درزی کی تربیت لی تھی۔


فلم کی تشہیر کے دوران ورون دھون نے سوشل میڈیا پر اداکار اکشے کمار کو 10 سیکنڈ میں سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج کیا تھا ،جسے خطروں کے کھلاڑی نے قبول کیا لیکن اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔


اکشے نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ 2مرتبہ سوئی میں دھاگا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام ہوجاتے ہیں۔

خطروں کے کھلاڑی ویڈیومیں بولتے نظر آئے کہ اس چیلنج کے بجائے کسی چھت سے کودنے کا ٹاسک دیا جاتا ، وہ زیادہ بہتر تھا۔

ورون نےاکشے کمار کی کوشش پر ٹوئٹ میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی ’سوئی دھاگے‘ کا چیلنج دے دیا ہے۔


یاد رہے کہ فلم ’سوئی دھاگہ‘ 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

انوشکا شرما اور ورون دھون ایک دیہاتی میاں بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے۔