• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


  بالی ووڈ کی نئی فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘کا ٹریلر کو مداحوں اوربولی وڈ شخصیات نے بے حد سراہا پے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘کا ٹریلر گزشتہ روزجاری کیاگیا۔

فلمساز کرن جوہر نے ٹویٹر کو فلم کا ٹریلر جاری کیا اور اس کے ساتھ لکھا کی انہوں نے رواں سال ایسا ٹریلر نہیں دیکھا،جس میں واضح پیغام کے ساتھ بہترین اداکاری کا بھی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ،بھومی پیڈنیکر سمیت متعدد شوبز شخصیات نے ٹریلر کو سراہا ہے۔

فلمساز واداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون ایک دیہاتی میاں بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ورون دھون کافی عرصہ بیروزگار رہنے کے بعد سلائی کو اپنا روزگارچنتے ہیں اورانوشکا شرما کی زیر تربیت وہ اپنا کاروبار شروع کردیتے ہیں۔

  فلم 28 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین