فرانس ، جزیرے پر موجود آتش فشاں پہاڑ سے لاوابہنے لگا

September 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس کے جزیرے پر موجود آتش فشاں پہاڑ سے لاوا بہنے کا سلسلہ جاری ہے جوندی کی صورت میں بہتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ متحرک آتش فشاں سال میں چوتھی بار جاگ اُٹھا ہے اور اس میں سے لاوا انتہائی تیزی سے بہہ رہا ہے اوراس کے قریب جانے پربھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔

احتیاطی تدابیر کی صورت میں سیاح ایک مقررہ فاصلے سے یہ نظارے دیکھنے پہنچے جبکہ لاوا ندی کی صورت میں بہنے کی ویڈیو بھی آن لائن وائرل ہو گئی ۔