نیوی ، میری ٹائم کی کارروائی،کشتی سے 3 ٹن حشیش برآمد

September 19, 2018

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے انسدادِ منشیات کے مشترکہ آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے 3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران پکڑی جانے والی حشیش کی مالیت کئی ملین ڈالرز ہے جسے اب متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ ک اکہنا ہے کہ اس طرز کے آپریشنز مستقبل میں بھی سمندر میں غیر قانونی طرز کی سرگرمیوں کی روک تھام کا باعث ہوں گے۔

بحریہ ترجمان نے کہاکہ پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی شمالی بحیرہ عرب میں قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرتی رہیں گی۔