مقبوضہ کشمیر ،محرم کا جلوس روکنے کیلئے رکاوٹیں لگادی گئیں

September 19, 2018

قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے رکاوٹیں لگا کر سڑکیں بند کردی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اہم راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔