میرٹ و احتساب حکومت کا طرہ امتیاز ہے، گورنر پنجاب

September 19, 2018

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور احتساب موجودہ حکومت کا طرہ امتیازہے،وزیر اعظم سے لےکر رکن اسمبلی تک ہرایک جوابدہ ہو گا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں سی پی این ای کے عہدے داروں سے گفتگو کر تے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح میڈیا میں بھی خالصتاً میرٹ کو ترجیح دیں گے اور اشتہارات کو بطور ٹول استعمال کرنے کی بجائے خالصتاً اہلیت کی بنیادپر دیں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی استحکام میڈیا ہی کی مرہون منت ہے۔