2ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل حیدرآباد بھیجنے کا حکم

September 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے پھلیلی تھانے کی حدود سے دہشت گردی اوردھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار قوم پرست تنظیم کے 2کارکنوں کو 14, 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل حیدرآباد بھیجنے کا حکم دیدیاہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے مشترکہ کاروائی میں آفندی ٹاؤن کے علاقے سے مقابلے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5کلو وزنی دیسی ساختہ بم اور 4ہینڈ کریکر برآمد کرکے پھلیلی تھانے میں سرکاری مدعیت میں ایس ایچ او پھلیلی رانا پرویز نے کرائم نمبر 108/2018زیردفعہ 4/5ایکسپلیسو ایکٹ اور دفعہ 6/7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔