امام حسینؓ نے باطل کو شکست دیکر دین کو سر بلند کیا، ثروت قادری

September 20, 2018

کراچی(پ ر )سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے کربلا میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کو سر بلندکیا، امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے، وا قعہ کربلا ہمیں باطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے، شہداء کربلا کی قربانی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8؍محر م الحرام کی شب مرکز اہلسنت پر سینئر کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے، نئی نسل مشن حسینی پر گامزن ہوکر ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کی کاوشیں کرئے ،امام حسینؓ نے سسکتی انسانیت کو جبر سے نجات دلا کر صراط مستقیم کی راہ پر گا مزن رہنے کا سلیقہ سیکھایا، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے اسلام کو صبح قیامت تک سر بلندکر دیا ہے۔