پاکستانی کوچ اور کپتان کی کیون پیٹرسن سے طویل مشاورت

September 20, 2018

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد بدھ کو بھارت کے خلاف میچ سے قبل انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ اسٹار کیون پیٹرسن سے طویل مشاورت کرتے رہے۔ کے پی سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی ساتھی ہیں۔ تینوں کے درمیان بات چیت کے بعد مکی اور سرفراز احمد پچ پر گئے۔کور ہٹا کر پچ دیکھی اور میچ کے لئے گیارہ رکنی ٹیم کو حتمی شکل دی۔ سرفراز اور مکی آرتھر نے پچ پر بھی کافی دیر بات چیت کی۔