صدر افغان کرکٹ بورڈ عاطف مشال مستعفی

September 20, 2018

کابل (نیوز ایجنسیز) افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مشال مستعفی ہوگئے ہیں، ان کی پانچ برس کی مدت کے ابھی ساڑھے تین سال باقی تھے۔ افغان صدر محمداشرف غنی نے ان کی جگہ عزیزاللہ فضلی کو بورڈ کا نیا چیئرمین مقررکردیا ہے۔