علماءکے وفد کی ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات

September 20, 2018

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاداکبرسے مختلف مکاتب فکرکے علماء کے وفدنے محرم الحرام کے سلسلہ میں ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانارجیع اللہ خان، مولاناشکیل الرحمن، مولاناحافظ زبیرورک اورمولانایونس ریحان موجودتھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاداکبرنے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران علماء کرام کوانتہائی اہم کرداراداکرناہوگا۔