ہائیکورٹ نے ترقیاتی ٹینڈرز عدالتی فیصلے سے مشروط کر دئیے

September 20, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز وصول نہ کر نےکےخلاف درخواست پرٹینڈرزجاری کرنےکی کارروائی عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئےڈپٹی کمشنرملتان،ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان اور9 یونین کونسلز کے چیئرمینوں کو4 دسمبرکوجواب پیش کرنےکاحکم دیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کے محبوب،تیمور،زاہداورراناتوقیر نےدرخواست دائرکی تھی کہ وہ مختلف تعمیراتی کمپنیوں کے مالک ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے یونین کونسلز نمبرایک،8، 31 ، 42 ،61 ،76 ،95 ،98 اور99 میں ترقیاتی کاموں کے لئےٹینڈرزطلب کئے جبکہ درخواست گذاروں کواس میں شامل نہیں کیاجارہاہے اورغیررجسٹرڈکہاجارہاہےجبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ورک رولز8 کےتحت کسی ایک لوکل یونین کونسل سے رجسٹرڈٹھیکیدارپورے صوبے کی کسی بھی یونین کونسل یالوکل کونسل میں ٹینڈرجمع کرانے کامجازہے اس لئے ان سے بھی ٹینڈروصول کرنے کاحکم دیاجائے۔