ہائیکورٹ: زیرالتواءاپیل سزا کی مدت مکمل ہونے پر واپس لے لی گئی

September 20, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سزا کے خلاف زیرالتواءاپیل سزا کی مدت مکمل ہونے پر کونسل نے واپس لے لی ہے، قبل ازیں سیشن کورٹ میلسی نے موضع کوٹ مظفر کے رحمت علی عرف ٹی ٹی کومنشیات کے مقدمے میں 15فروری 2017کو 2سال قید سخت اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا جس میں جیل حکام کی جانب سے ملزم کی استدعا پر اپیل دائر کر دی تھی جس میں ملزم کی جانب سےسزا معطل کئےجانے کی پٹشن دائر کی تھی،دوران سماعت کونسل نے بیان قلمبند کرایا کہ ملزم 2روز قبل مکمل سزا کاٹ کر گھر جاچکا ہے۔