ایچ ایم سی میں ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےتربیتی ورکشاپ

September 20, 2018

پشاور(جنرل رپورٹر)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہسپتال عملے کو ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تربیت دینا تھا،اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ٹرینرز نے مختلف موضوعات جیسے لائف سپورٹ مہارتوں پر لیکچر دئیے،ورکشاپ میں ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈکس نے شرکت کی اور انہوں نے عملی مشقوں میں بھرپور حصہ بھی لیا ۔ ایچ ایم سی کے میڈیکل ڈاریکٹر پروفیسرڈاکٹرشہزاد اکبر اور سینئر ایچ آر شکیب قدیر نے ریسکیوکیجانب سے عملے کو تربیت دینے کے اقدام کو سراہااورامیدظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے ورکشاپس کا انعقاد کیاجائے گا۔