اے ون سٹی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار، گردوغبارسے امراض پھیلنے لگے

September 20, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اے ون سٹی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار گردوغبار اڑنے سے امراض پھیلنے لگے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق اے ون سٹی کی مختلف گلیاں طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہیں اور سڑکوں گلیوں میں گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد مرتبہ حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں اور اکثر سائیکل و موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوچکے ہیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے کی وجہ سے سارا دن دھول مٹی اڑتی رہتی ہے جس کی وجہ سے مکینوں و آنے جانے والے سانس گلے کے امراض کا بھی شکار ہورہے ہیں سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اے ون سٹی کی سڑکیں پختہ تعمیر کروائی جائیں۔