امام حسینؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، مولانالطیف قادری

September 20, 2018

راولپنڈی (اپنےرپورٹرسے) تحریک لبیک یا رسول اللہ راولپنڈی ڈویژن کے رہنما مولانا محمد عبداللطیف قادری نے کہا ہے کہ میدان کر بلا میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین نے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔اپنے 72جانثاروں سمیت استقامت کی لازوال داستان رقم کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ حسینیہ تبیان القران متصل مرکزی جامع مسجد سیدنا علی المرتضی اشرف کالونی دھمیال روڈ راولپنڈی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع قاری عبدالرحمن رحمانی ،مولانا ابوبکر چشتی ،قاضی محبوب ربانی ،مولانا محمد اسراراحمدگکھڑ ،حافظ محمد آصف چشتی ،مولانا اسجدالخیری ،حافظ محمد حذیفہ خان نقشبندی ، صاحبزادہ مشتاق احمد،علامہ محمد احسان عباسی اوردیگر شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ راولپنڈی کے زیراہتما 10محرم الحرم جمعتہ المبارک صبح 9بجے ادارہ حسینیہ تبیان القران میں امام حسین اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہید اعظم کانفرنس ہوگی جسکی صدارت پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری کریں گے۔