ایم سی آئی کے 8افسروں کےتبا دلے

September 20, 2018

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)انتظامیہ نے گریڈ 18کے ایک ، گریڈ 17کے دو،گریڈ 16کے دوافسران سمیت 8افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔گزشتہ روز ڈائریکٹر ایڈمن ایچ آر ،ایم سی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ڈائریکٹر (ایس سی اینڈ ٹی) سے ساتھ اضافی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے،گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مرتضی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم کے کے لک آفٹر چارج سے رپورٹ ٹو چیف میٹروآفیسر،گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان سرور کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای اینڈ ڈی ایم) اضافی طورر پر لک آفٹر چارج پر منیجر پراجیکٹ (ٹیلی کام یونٹ)،گریڈ 16کے سینئر اسسٹنٹ علی مرزا کو سینئر اسسٹنٹ ای اینڈ ڈی ایم سے ایڈمن آفیسر (ٹیلی کام یونٹ )ڈی ایم اے،گریڈ 16کے سینٹر ی انسپکٹر راجہ عابد علی کواسسٹنٹ ڈائریکٹر (بازار)ڈی ایم اے سے سینٹری انسپکٹر ،سینیٹری ڈائریکٹوریٹ،گریڈ 14کے جونیئر اسسٹنٹ محمد علی کو جونیئر اسسٹنٹ ای اینڈ ڈی ایم سے اسسٹنٹ (ٹیلی کام یونٹ) ڈی ایم اے،گریڈ 14کے محمد اسلام کو وائرلس آپریٹر ای اینڈ ڈی ایم کی اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ اضافی طور پر ڈاکومینٹیشن آفیسر (ٹیلی کام یونٹ)ڈی ایم اے اورسب اسسٹنٹ ڈی ایم اے شیراز احمدکورپورٹ ٹو چیف آفیسر تعینات کردیاگیا ۔