وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی

September 20, 2018

وزیراعظم ہائوس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی ، وزیراعظم ہاؤس کی انتظامیہ نے بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری کردیا۔

وزیراعظم ہائوس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور 4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے.