سعودی عرب،مکانوں کے کرایوں میں مسلسل کمی

September 21, 2018

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں رہائشی مکانوں کے کرایوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمارکے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران رہائشی مکانوں کے کرایوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ ریورٹ کے مطابق جون میں 2.8 فیصد، مئی میں 2.5، اپریل میں 1.5، مارچ میں 0.9، فروری میں 0.5 اور جنوری میں بھی اسی تناسب سے کرائے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی میں 4فیصد کی ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی ہے۔