پیرس کی انٹرنیشنل ٹیکسٹائل نمائش میں 12 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

September 21, 2018

پیرس(این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہونے والی ٹیکس ورلڈ انٹرنیشنل ٹیکسٹائل نمائش میں 12پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کادورہ کیا اور مختلف کمپنیوں سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کاکہناتھا کہ فرانس میں پاکستانی دوطرفہ تجارت کے تحت برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔معین الحق نے گزشتہ 2 سالوں کاموازنہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان کی فرانس میں دوطرفہ تجارت 2017میں 1.58ڈالر بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔ 2016میں دوطرفہ تجارت کا حجم 1.467بلین ڈالر تھا۔انہوں نے کہاکہ اس مالی سال کے شروع کے مہینوں کے کوائف کے مطابق دوطرفہ تجارت میں 8فیصد اضافہ ہوگیاہے۔