نواب شاہ، مرکزی جلوس امام بارگاہ مرتضوی سےآج برآمد ہوگا

September 21, 2018

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مرتضوی سے د س محر م کو برآمد ہوگاجلوس موہنی بازار،چکراہ بازار ،مارکیٹ روڈ، لیاقت آباد سے ہوتا ہوا بعد نماز مرکز امام بارگاہ مرتضوی پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ علم اور ذوالجناح کا دوسرا جلوس غریب آباد سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں مارکیٹ روڈ، پرانا نواب شاہ، سانگھڑ روڈ سے ہوتا ہوا درگاہ پیر بخاری پر اختتام پذیر ہوگا اس کے علاوہ تعزیوں کے جلوس منوآبادسے برآمد ہوکر مارکیٹ روڈ، چکراہ بازار اور غریب آباد سے ہوتے ہوئے دوبارہ منوآباد میں اختتام پذیر ہونگے جبکہ پیلا کیمپ سے آنے والا تعزیوں کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گذر کر دوبارہ پیلا کیمپ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ایس ایس پی رائے اعجاز کے مطابق جلوسوں کے ہمراہ پولیس اور رینجرز کے جوان تعنیات کئے گئے ہیں اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی جلوسوں کی نگرانی کریں گے شہر میں جگہ جگہ پر سبلیں بھی قائم کی گئی ہیں جہاں شربت اور ٹھنڈا پانی پلایا جارہا ہے۔