نیب میں ریکارڈ طلبی کی اطلاع غلط ہے ، سید بلند شا ہ

September 21, 2018

کوٹ غلام محمد (نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد کے ٹاؤن آفیسر سید بلند شا ہ نے ان اطلاعات کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد کا۲۰۱۸ کا ریکارڈ طلب کیا ہے- انہوں نے وضاحت کی کہ در حقیقت نیب میں 2014 سے 2016 تک کے ایڈمنسٹریٹر کا دور پہلے ہی سے زیرِ تحقیق ہے اور اسی ضمن میں ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جو کہ فراہم کردیا گیا ہے-