آسٹریلوی کرکٹ چیف ایگزیکٹو کیلئے 2 نام سا منے آگئے

September 21, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا کے لئے چیف ایگزیکٹو کے طور پر طویل وقت گزانے والے جیمز سدر لینڈ کی جگہ لینے والوں کی شاٹ لسٹ میں 2 نام سامنے آگئے ہیں۔ میلبورن کرکٹ کے چیئرمین جان ہرنڈن ہوسکتے ہیں اور یا پھر نیو سائوتھ ویلز کے سابق چیئرمین جان وارن نئے سی ای او بن سکتے ہیں ۔حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہوجائے گا۔یاد رہے کہ جیمز سدر لینڈ نے چند ماہ قبل سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔